کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی جانب سے ہفتہ کی سہ پہر 14 محرم الحرام 1441 ھ بمطابق 14 ستمبر 2019 کو رکضۃ طویریج کے شہداء جنہوں نے دس محرم الحرام کو عزادارئ امام حسین علیہ السلام کا احیاء کرتے ہوئے ہوئے اور سیدالشہدا اور جناب زینب کبری سلام اللہ علیہا کو لبیک کہتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور مجلس تحریم کا انعقاد کیا گیا۔
اس مجلس تحریم میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی شیخ مہدی الکربلائی (دام عزّه)، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر، دونوں مقدس روضوں کے سینئر آفیشلز اور خدام، عراق میں موجود مقامات مقدسہ اور مزارات کے وفود، شہداء کے خاندانوں، مومنین اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس تعزیعتی کونسل کے دوران شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی، قرآن خوانی اور مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اعلی مذہبی قیادت کی جانب سے بھی عاشورہ کی سہ پہر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے حسینی شہداء کے لواحقین اور اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہےاور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی ہیں۔