تصویری رپورٹ : خدماتی مواکب اور اہل کربلا زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں پیش پیش

زمانہ قدیم ہی سے اہل کربلا نسل درنسل محرم الحرام کے دوران زائرین امام حسین علیہ السلام کی میزبانی کرنے کو اپنے لئے شرف اور افتخار سمجھتے ہوئے اس کار عظیم میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی خدماتی مواکب کے مالکان، جوان، بوڑھے، بچے اور خواتین زائرین سیدالشہداء کی خدمت کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کو اپنے لئے سعادت سمجھتےہیں اور زائرین کو بہترین کھانے پینے کی اشیاء، رہائش اور دیگرخدمات اور سہولیات فراہم کرنے کا یہ سلسلہ یکم الحرام سے دس محرم الحرام تک جاری رہتا ہے۔ جبکہ کچھ خدماتی مواکب تیرہ محرم الحرام یوم تدفین شہداٗئے کربلا کے بعد تک بھی زائرین کے لیے اپنی خدمات پیش کرنا جاری رکھتے ہیں۔

غم و حزن کے ان ایام میں اہل کربلا اپنے تمام تر مالی و انسانی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے زائرین کی خدمت کے لیے متحرک ہو جاتے ہیں۔ سیاہ لباس پہنے ہوئے شہدائے کربلا کے یہ میزبان اپنے مہمان زائرین کی بہترین میزبانی کرنے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یہ حسینی میزبان زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کو ایک ایسی سعادت سمجھتے ہیں جو کہ اہل بیت علیہم السلام کی رضا وقر بت کا بہترین ذریعہ اورعظیم ترین نیکی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: