قمر کلچرل فورم کے17ہویں سیشن میں صوبہ قادسیہ کے 45 اساتذہ کی شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت کے القمر کلچرل فورم کا 17ہواں سیشن تین روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ اس ثقافتی فورم میں صوبہ قادسیہ کے 45 اساتذہ نے شرکت کی۔

اس تین روزہ ثقافتی سیشن کے دوران شرکاء کے لئےفکری، تعلیمی، ثقافتی، معاشرتی اور مذہبی حوالے سے خصوصی لیکچرز کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یہ لیکچرز ممتاز مذہبی اسکالرز اور نامور پروفیسرز کی جانب سے خصوصی طور پر فورم میں شریک اساتذہ کے لیے تیار کیے گئے تھے۔

القمرکلچرل فورم کے مسٹر فراس الشمری نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں شامل کئی لیکچرز عصر حاضر میں درپیش معاشرتی چیلنجز، الیکٹرانک بلیک میلنگ اور اس سے بچنے کے قانونی طریقے و سزائیں اور جدید ٹیکنالوجی کو سیکھنے کے حوالے سے تھے۔

اس سیشن میں شرکاء نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اس طرح کے تحقیقی و آگاہی فورمز کے انعقاد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان فورمز کا انعقاد معاشرے میں شعور اور آگاہی کو فروغ دینے، معاشرے میں منفی عوامل کی نشاندہی کرنے اور ان سے چھٹکارہ پانے اور معاشرے کو مقامات مقدسہ سے منسلک کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ قمر ثقافتی فورمز کے انعقاد کا مقصد علمی وفکری سرگرمیوں پر مشتمل کورسز اور پروگرامز کے انعقاد کے ذریعے عصرحاضرکے مذہبی، ثقافتی اور سماجی چیلنجز کا مقابلہ کرنا اور جدید سائنسی طریقوں اور میکانزم کو استعمال کرتے ہوئے عدم برداشت اور منفی رویوں کو ختم کرنا ہے تاکہ حقیقی معنوں میں معاشرے میں امن و استحکام اور خوشحالی و ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: