سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن ’’ ارادۃ النصر‘‘ کا پانچواں مرحلہ 16 محرم الحرام 1441 ھ بمطابق 16 ستمبر 2019 کو العباس فائٹنگ سکواڈ کے تعاون سے شروع کیا جا چکا ہے۔
العباس فائٹنگ سکوارڈ کے سپروائزر شيخ ميثم الزيدي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: ہمارے اسکوڈ نے الفرات الأوسط سیکٹرمیں نخيب سے لے کر شمال مغرب میں واقع جھیل الرزّازة تک سرچ اینڈ کلیئرنس کے فرائض سنبھال لئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سکواڈ نے مشن کے آغاز سے ہی اپنے مقاصد اور اہداف کی تکمیل کے لیے نہایت تیزی سے کام شروع کر دیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد صحرا میں موجود داعش کے ٹھکانوں اور باقیات کو تلاش کرنا اور انہیں ختم کرنا ہے۔ ہم صحرا میں 17 کلومیٹر اندر تک جاچکے ہیں اور اب تک ہمیں داعش کا کوئی ٹھکانہ یا نشان نہیں ملا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن میں کربلا سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا تعاون بھی شامل ہے اور اس آپریشن میں ایلیٹ رجیمنٹ، ام البنین بریگیڈ اور بکتربند بریگیڈ بھی حصہ لے رہے ہیں۔