پہلی ’’ریجنل کانفرنس فار میڈیکل سروسز ان زیارت اربعین ‘‘ کا کامیاب انعقاد

پہلی ’’ریجنل کانفرنس فار میڈیکل سروسز ان زیارت اربعین ‘‘ بروز پیر 16 محرم الحرام 1441ھ بمطابق 16 ستمبر 2019 کو العمید یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔ یہ کانفرنس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام، وزارت اعلی تعلیم و تحقیق اور وزارت صحت و تعلیم کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔

افتتاحی تقریب میں نامور ملکی و غیر ملکی ماہرین تعلیم، طبی ماہرین، محققین اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر اور سینئر آفیشلز نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد شہدائے وطن کے لئے سورہ فاتحہ پڑھی گئی اورپھر بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے شعبہ مذہبی امور کے شیخ صالح کربلائی نے تقریب سے خطاب کیا۔ اس کے بعد وزارت تعلیم وتحقیق کے وزیر ڈاکٹر موسی الموسوی نے تقریب سے خطاب کیا اور پھر العمید یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹرمؤيّد الغزالي نے تقریب سے خطاب کیا۔

اس کے بعد زیارت اربعین کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے فراہم کردہ طبی خدمات اور سہولیات کے بارے میں ایک ڈاکیومنٹری فلم بھی پیش کی گئی۔

اس کے بعد کانفرنس کے ریسرچ سیشن کا آغاز ہوا۔ اس ریسرچ سیشن میں مندرجہ ذیل عنوانات کے تحت تین ریسرچرز پیش کی گئیں۔

پہلی ریسرچ : (دور البحث العلميّ والتخطيط الاستراتيجيّ في تطوير الخدمات الطبّية للزيارات في كربلاء المقدّسة). کے عنوان سے الکفیل ہسپتال کے ڈاکٹر أسامة عبد الحسن نے پیش کی۔

دوسری ریسرچ : (evolution of arbaeen mission in 11 years ... what have we learn?) کے عنوان سے آئرلینڈ کے ڈاکٹر قاسم الجعفری نے انگریزی زبان میں پیش کی۔

تیسری ریسرچ : emergency issues in al arbaenea))کےعنوان سے کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر نوار معزّ النقيب نے پیش کی۔

اس کے بعد کانفرنس کے شرکاء کو اعزازی شیلڈز اور اسناد پیش کی گئیں۔ کانفرنس کے اختتام پر شرکاء نے کانفرنس کے ضمن میں منعقد ہونے والی نمائش میں شرکت کی۔ اس نمائش میں مندرجہ ذیل اداروں نے اپنی مصنوعات نمائش کیلئے پیش کیں۔

1 : روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ثقافت و ثقافت کی جانب سے کتابی نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا۔

2 : روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کی جانب سے ہی زیارت اربعین کے دوران لی گئی تصاویر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھیں۔

3 : الکفیل میوزیم کی جانب سے نادر و نایاب اشیاء اور مخطوطات نمائش کے لیے رکھے گئے تھے ۔

4 : الکفیل اکیڈمی کی جانب سے ملٹری ریسکیو میں استعمال ہونے والی اشیاء کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا تھا۔

5 : کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا اسٹال بھی نمائش کا حصہ تھا۔

6 : شعائرحسینی و مواکب حسینی کی جانب سے بھی خدماتی مواکب اور عزاداری مواکب کی تصاویر نمائش کے لئے رکھی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ اس کانفرنس کے ضمن میں بیک وقت تین مختلف جگہوں پر مختلف عنوانات کے تحت سیمینارز کا انعقاد کیا گیا تھا جن میں 38 سے زائد محققین اور سکالرز نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: