العباس فائٹنگ سکواڈ نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن ’’ ارادۃ النصر‘‘ کے پانچویں مرحلے میں700 مربع کلومیٹر سے زیادہ صحرائی علاقے کی تلاش اور معائنے کا کام مکمل کر لیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن ’’ ارادۃ النصر‘‘ کے پانچویں مرحلے کو مکمل کر لیا ہے۔

العباس فائٹنگ سکواڈ کے انچارج شیخ میثم الزیدی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: ہمارے سکواڈ نے اپنے فرائض کو پورا کرتے ہوئے 700 مربع کلومیٹر سے زیادہ صحرائی علاقے کی تلاش اور معائنے کا کام مکمل کر لیا ہےاور ہم صحرا میں50 کلومیٹراندر تک جاچکے ہیں اور اب تک ہمیں داعش کی باقیات کی موجودگی یا نقل وحرکت کا کوئی نشان یا ٹھکانہ نہیں ملا ہے۔

واضح رہے کہ العباس فائٹنگ سکوڈ نے الفرات الأوسط سیکٹرمیں نخيب سے لے کر شمال مغرب میں واقع جھیل الرزّازة تک سرچ اینڈ کلیئرنس کے فرائض انجام دئیےہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: