الکفیل سینٹر فار انفارمیشن اینڈ سٹیٹسٹیکل سٹڈیز اورامام حسین یونیورسٹی ایران کےمابین عملی،علمی اورتحقیقی روابط کا قیام

امام حسین یونیورسٹی ایران کے اعلی سطحی وفد نے باہمی علمی وتحقیقی تعلقات کے فروغ واستحکام کے لئے الکفیل سینٹر فار انفارمیشن اینڈ سٹیٹسٹیکل سٹڈیز کا دورہ کیا اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سلسلے میں ایرانی یونیورسٹی کے اعلی سطحی وفد اور الکفیل سینٹر فار انفارمیشن اینڈ سٹیٹسٹیکل سٹڈیز کے سینئر آفیشلز کے درمیان پہلا اجلاس 13 ستمبر 2019 کو منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران دونوں اداروں کے مابین عملی روابط کے قیام اور علمی وتحقیقی سطح پر پیشہ ورانہ شراکت داری اور تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

الکفیل سینٹر فار انفارمیشن اینڈ سٹیٹسٹیکل اسٹڈیز کے سینئر آفیشل پروفیسر جسام السعيدي نے کہا کہ یہ اجلاس سینٹر کی جانب سے زیارت اربعین 1441ھ کی تیاریوں کا نقطہ آغاز ہےاور ہم نے موسم گرما کے شروع ہوتے ہی زائرین اربعین کی الیکٹرانک کاؤنٹنگ کے منصوبے پر کام شروع کر دیا تھا۔

اس موقع پر الکفیل سینٹر کے تجزیاتی و شماریاتی یونٹ کے سینئر آفیشل پروفیسركرار الكناني نے کہا کہ ہماری یونٹ زیارت اربعین کے دوران اعدادوشمار کی فراہمی اور تحقیقی و مشاورتی خدمات کی فراہمی کے لیے مستعد اور تیار ہے۔

اجلاس کے اختتام پرامام حسین یونیورسٹی ایران کے وفد کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خلیل زاد نے اجلاس کے انعقاد پر پر خوشی کا اظہار کیا اور اور الکفیل سینٹر فار انفارمیشن اینڈ سٹیٹسٹیکل سٹڈیز کے قیام اور کارکردگی کو بے حد سراہا اور کہا کہ امام حسین یونیورسٹی مستقبل میں سینٹر سےباہمی تعاون، پیشہ ورانہ اشتراک اور عملی تربیت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: