الکفیل سکاؤٹس کے چوتھے سالانہ جلوس عزاء کی امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) سے تجدیدعہد اور احیائے عزاداری کے لئے کربلا میں برآمدگی

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکر و ثقافت کی ذیلی یونٹ الکفیل سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے شہادت سید الشھداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں ایک تعزیتی جلوس کا انعقاد کیا گیا۔ الکفیل سکاؤٹس کی جانب سے یہ جلوس20 محرم الحرام 1441 ھ بمطابق 20 ستمبر 2019 کو کربلاء میں برآمد ہوا جس میں الکفیل سکاؤٹس کے چائلڈ یونٹ کے 200 سے زائد ارکان نے حصہ لیا۔

یہ جلوس عزاء باب بغداد سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں داخل ہوا اور یہاں پہنچنے پر سکاؤٹ بچوں نے امام زمانہ حضرت مہدی (عجّل الله تعالى فرجه الشريف) کو سید الشھداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت و مصائب کا پرسہ پیش کیا۔

جلوس عزاء میں شریک سکاؤٹس نے اس موقع پر نوحہ خوانی کی اور مجلس عزاء بھی برپا کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: