روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے اربعین امام حسین علیہ السلام کی تیاریوں کے ضمن میں ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے اربعین امام حسین علیہ السلام کی تیاریوں کے ضمن میں بروز ہفتہ 21محرم الحرام 1441ھ بمطابق 21ستمبر 2019 کو ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں منعقد ہوئی جس میں العباس فائٹنگ سکواڈ کے تمام علاقائی یونٹس کے سربراہان اور ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے آفیشلز نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد شہدائے وطن کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھی گئی۔ اس کے بعد العباس فائٹنگ سکواڈ کے انچارج شیخ میثم الزیدی کی سربراہی میں ایک ڈسکشن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کربلا کے دونوں مقدس روضوں کے شعبہ شعائر حسینی کے انچارج حاج ریاض نعمہ السلمان، ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے انچارج شیخ عباس العکایشی، شعبہ تعلقات کے انچارج ہاشم الہندی اور العباس فائٹنگ سکواڈ کے اسسٹنٹ ہیڈ مسٹر مرتضی الشیبانی نے شرکت کی۔

اس ڈسکشن سیشن میں مندرجہ ذیل موضوعات بات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

نمبر1 : بارڈرپرموجود امیگریشن پوائنٹس پر زائرین کو سہولت اور مدد فراہم کرنا۔

نمبر 2 : زائرین کی بارڈر پوائنٹ سے کربلا منتقلی۔

نمبر 3 : زائرین کے لیے رہائشی مراکز کھولنا۔

نمبر 4 : طبی مراکز کا قیام۔

نمبر 5 : سرحدی علاقوں کے قریب خدماتی مواکب کا قیام۔

نمبر 6 : سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینا۔

اس ڈسکشن سیشن کے دوران سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو بہتر سہولیات اور خدمات فراہم کرنے کے لئے ایسےمتعدد امور اور نکات کی نشاندہی بھی کی گئی جو زائرین کی سرحدی علاقوں سے لے کر کربلا تک خدماتی عمل کو مزید آسان اور بہتر بنانے میں مددگار ہیں۔

اس موقع العباس فائٹنگ سکواڈ کے سربراہ شیخ میثم الزیدی نےالکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد اربعین امام حسین کی تیاریوں کے ضمن میں زائرین کی سرحدی علاقوں سے کربلا منتقلی سمیت دیگر خدماتی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کرنا اور ایک جامع لائحہ عمل مرتب کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: