صحابی رسول(ص) جناب سلیمان محمدی کے مزار کے خدام اور اہل مدائن کی طرف سے دونوں مقدس روضوں میں عزاداری کا قیام

مدائن میں واقع جناب سلیمان محمدی(ع) کے مزار کے خدام اور مدائن سے ہی تعلق رکھنے والی ماتمی انجمن موكبُ أنصار السيّدة رقيّة(عليها السلام) کے ارکان نے 21 محرم الحرام کو کربلا میں آ کر امام زمانہ(عج) کو ان کے جد امجد سید الشھداء امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی شھادت کا پُرسہ پیش کیا۔
اہل مدائن اورخدام جناب سلیمان محمدی(ع)کے اس جلوس عزاء میں 1500سے زائد عزاداروں نے شرکت کرتے ہوئے کربلا کے دونوں مقدس روضوں میں مراسم عزاداری کی ادائیگی کا شرف حاصل کیا۔
جناب سلیمان کے مزار کے خدام نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مجلس عزاء برپا کی جس کے بعد نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے تمام خدام اور عزداروں نے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں حاضری دی اور اہل بیت علیھم السلام کو سانحہ کربلا کا پرسہ پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: