گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کی جانب سےسکیورٹی اہلکاروں اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کو اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے لئے سامراء اور سنجار کے دورے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی جنگ ختم ہونے اور سرزمین وطن کے تمام حصوں کو داعش کے غاصبانہ نہ اور ظالمانہ قبضے سے چھڑوانے کے باوجود بھی سکیورٹی اہلکاروں اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کی اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس مرتبہ کمیٹی کی جانب سے صلاح الدین اور سامرہ کے مشرقی علاقوں میں پاپولر موبلائزیشن بریگیڈ 9 کے جوانوں کی حوصلہ افزائی اور انھیں اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی کے لیے خصوصی دورہ کیا گیا۔

اس کے بعد کمیٹی نے سنجار اور موصل میں واقع روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کلچرل سینٹر کا دورہ بھی کیا۔ اس دورے کا مقصد کلچرل سینٹر کی جانب سے جاری خدمات کا جائزہ لینا اور مستقبل کے لئے لائحہ عمل مرتب کرنا تھا۔

واضح رہے کہ گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی فتوی دفاعِ وطن سے لے کر اب تک قومی سطح پراپنی رفاہی، سماجی اور لاجسٹک خدمات، مہمات اور دوروں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ حالیہ دوروں کا بنیادی مقصد بھی تمام سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: