اعلی تعلیمی اداروں اور جامعات کے اساتذہ پر مشتمل وفد کا روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے مختلف پروجیکٹس اور سروسز سائٹس کا خصوصی وزٹ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے منعقد کردہ پہلے ’’الجود نیشنل قرآنک کورس ‘‘ میں شرکت کرنے والے اساتذہ اور پروفیسرز کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مختلف پروجیکٹس اور سروسز سائٹس کے خصوصی وزٹ کا اہتمام کیا گیا۔

اس دورے کے دوران اساتذہ اور پروفیسرز کے وفد کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال، الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ، الجود کمپنی اور الکفیل کمپنی فار فوڈ پروڈکٹس کا دورہ کروایا گیا۔

وفد میں شامل اسلامی یونیورسٹی بابل کے پروفیسر ڈاکٹر سعد محمد ہلال نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : ہم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پروجیکٹس دیکھ کر حیران ہیں اور ایسے منصوبے جو ہمارے ملک اور قوم کے لئے فخر کا باعث ہیں اور علمی، سماجی، معاشی، ترقیاتی اور رفاہی حوالوں سے معاشرے کی خدمات کا باعث ہیں کو میڈیا کی جانب سے نظرانداز کرنا ہمارے لیے باعث تشویش اور پریشانی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک کے پرنٹنگ پریس کے تعاون کی بدولت ہی وزارت تعلیم بروقت اور بہترین معیار کی حامل کتابوں اور کاپیوں کی پرنٹنگ اور تیاری میں کامیابی حاصل کر پائی ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے معاشرے میں قرآن کلچر اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے اعلی تعلیمی اداروں اور جامعات کے اساتذہ کے لیے’’ الجود نیشنل قرآنک کورس‘‘ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس سات روزہ قرآن کورس میں ملک بھر کی 13 جامعات کے 50 اساتذہ نے شرکت حاصل کرنے کی سعادت حاصل کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: