الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ نےعراقی وزارت تعلیم کی جانب سے دی گئی اسکولوں کی 22 ٹیکسٹ بکس کی 8600000 کاپیوں کی چھپائی کا کام مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر لیا ہے

حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ،پبلشنگ اینڈ ڈسٹربیوشن نے اعلان کیا ہے کہ عراقی وزارت تعلیم کی جانب سے دی گئی اسکولوں کی 22 ٹیکسٹ بکس کی 8600000 کاپیوں کی چھپائی کا کام وزارت تعلیم اور الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ،پبلشنگ اینڈ ڈسٹربیوشن کے درمیان طے شدہ معاہدے کے مطابق مکمل کرلیا گیا ہے۔ یہ کتابیں تکنیکی خصوصیات اور معیار کے حوالے سے بیرون ملک چھپنے والی کتابوں سے بہتر اور کم قیمت ہیں۔الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ،پبلشنگ اینڈ ڈسٹربیوشن عراق کا وہ پہلا پرنٹنگ پریس ہے جس نے وزارت تعلیم کی کتابوں کی چھپائی انتہائی کم مدت یعنی صرف 2ماہ میں مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل کرتے ہوئے تمام کتابیں وزارت تعلیم کے حوالے کر دی ہیں۔

الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ،پبلشنگ اینڈ ڈسٹربیوشن کے ڈائریکٹر نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: ہمارا پرنٹنگ پریس جدید آلات اور ہنر مند اور تجربہ کار عملے پرمشتمل ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری پبلکیشنز بین الاقوامی معیار کی حامل اور کم قیمت ہوتی ہیں۔ الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ،پبلشنگ اینڈ ڈسٹربیوشن اور وزارت تعلیم کے درمیان ہونے والا معاہدہ ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔ ہماری تمام مطبوعات بین الاقوامی معیار کی حامل اور عراقی کوالٹی کنٹرول کے عین مطابق ہیں۔

وزارت تعلیم کے لئے چھاپی گئی کتابوں کی کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں۔

نمبر1: کتابوں کی چھپائی کے لئے لیے استعمال کیا گیا کاغذ ز یورپ سے برآمد کیا گیا ہے جو کہ ماحول دوست اور بہت ملائم ہے۔

نمبر 2: کتابوں کی چھپائی میں استعمال ہونے والے رنگ بہترین کوالٹی کے پکے رنگ ہیں۔

نمبر3: کتابوں کےکور نہایت مضبوط، خوبصورت اور فنکارانہ انداز میں بنائے گئے ہیں جو بچوں کے لیے کشش اور دلچسپی کا باعث ہوں گے۔

نمبر 4: الکفیل پرنٹنگ ہاؤس میں موجود جدید مشینوں اور آلات کی بدولت تصاویر اور فونٹ نہایت صاف اور واضح ہیں۔

نمبر5: ہر کتاب کی بائنڈنگ صفحات کی تعداد اور کتاب کے سائز کو مدنظر رکھتے ہوئے نہایت مضبوطی کے ساتھ کی گئی ہے۔

نمبر6: کتابوں کی چھپائی کے لئے استعمال کی گئی سیاہی بہترین اور ماحول دوست ہے۔

نمبر7: تمام تر کتابوں کی چھپائی ملکی افرادی قوت اور مقامی ذرائع استعمال کرتے ہوئے مکمل کی گئی ہے جس سے قومی سطح پرملکی مصنوعات کو فروغ ملے گا اور ملازمت کے مواقع بڑھیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: