روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ زائرین اربعین کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے زیارت اربعین کے لئے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ، جس میں اس سال لاکھوں کی تعداد میں زائرین کی آمد متوقع ہے۔ زیارت اربعین کی تیاریوں اور زائرین کو بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے ضمن میں انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے مختلف یونٹس اور ڈویژنز کے سربراہان کی جانب سے سلسلہ وار میٹنگز اور مشاورت کے بعد ایک جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔

انجینئرنگ اینڈ مینٹینینس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج انجینئر سمير عبّاس علي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : ہمارے ڈویژن نے اپنے تمام تر انسانی اورمیکینکل ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے زائرین اربعین کی تمام ضروریات کو پورا کرنے اور ان کے آرام کا مکمل خیال رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اندر و باہر اور روضہ مبارک کی تمام سروسز سائٹس پر تیاریاں شروع کر رکھی ہیں اور ہمارا عملہ دن رات مصروف عمل ہے۔

اس موقع پر کنسٹرکشن ڈویژن کے انچارج انجینئر محمد مصطفى شاكر نے کہا : زیارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں ہم نے العلقمی سینٹری کمپلیکس میں زائرین کے لئے 90 سینٹری یونٹس کو بحال کیا ہے جبکہ زائرین کے لیے مختص رہائشی ہالز کی بھی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں زائرین کی سہولت اور آرام کے پیش نظر سپرے فینز کی تنصیب کی جا چکی ہے اور زائرین کے زیراستعمال سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی مرمت اور بحالی کا کام بھی ہمارے منصوبے کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ کربلا شہر میں19 اسکولوں کو زائرین کے لیے مہمان خانوں کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: