سید احمد الصافی: اساتذہ معیار تعلیم کو بلند کرنےکے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور کوششوں کو بروئے کار لائیں تاکہ علمی سفر کے اہداف اور ثمرات کو پوری افادیت کے ساتھ حاصل کیا جاسکے۔ اور ان معلومات کو دوسروں تک بہترین اور سہل انداز سے منتقل کیا جا سکے

’’اساتذہ معیار تعلیم کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور کوششوں کو بروئے کار لائیں تاکہ اس علمی سفر کے اہداف اور ثمرات کو پوری افادیت کے ساتھ حاصل کیا جاسکے اور ان معلومات کو دوسروں تک بہترین اور سہل انداز سے منتقل کیا جا سکے۔‘‘

ان خیالات کا اظہار روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی نے اساتذہ کے لئے منعقدہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں مدارس الکفیل الدینیہ برائے خواتین کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس تربیتی کورس کے انعقاد کا مقصد اساتذہ کو کامیاب اور موثر طریقہ کار تدریس میں معاونت اور رہنمائی فراہم کرنا اور معلو مات کی فراہمی کو آسان اور عام فہم بناتے ہوئے سیکھنے والوں تک پہنچانا تھا۔

اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سینئر آفیشل پروفیسر کرار المعموری نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: یہ تربیتی کورس چار دن تک جاری رہا اور مندرجہ ذیل موضوعات پر اساتذہ اورطالبات کو رہنمائی فراہم کی گئی۔

نمبر1 : کسی بھی چیز کو سیکھنے کے لیے موثر اور بھرپور حکمت عملی۔

نمبر 2 : موثر تدریسی مہارت۔

نمبر 3 : تعلیمی مقاصد اور اہداف اور روزمرہ کی منصوبہ بندی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کورس تربیتی ورکشاپس پر بھی مشتمل تھا اور ہر ورکشاپ کا دورانیہ سات گھنٹے تھا۔ اس کورس کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس پروگرام کے دوران شرکاء نے جو کچھ بھی سیکھا کھا یا حاصل کیا اسے جانچنے کے لئے بھی ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ پروگرام میں موجود کسی قسم کی کمی یا خامی کی نشاندہی کی جاسکے اور مستقبل میں اس سے بہتر تربیتی کورسز کا انعقاد کیا جاسکے۔

تقریب کے اختتام پر شعبہ تعلیم و تربیت کے انچارج ڈاکٹرمحمد حسن جابراور شعبہ اعلی تعلیم کےڈاکٹر جاسم الإبراهيمي نےکورس کے شرکاء کو اعزازی اسناد اور شیلڈز سے نوازا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: