إمام زين العابدين (ع) کے یوم شھادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کی طرف سے مجلس عزاء کا انعقاد

نور محمدی کے چوتھے نور إمام زين العابدين(عليه السلام) کی المناک شھادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے اور اسی مناسبت سے روضہ مبارک کے خدام نے 25 محرم الحرام 1441ھ بمطابق 25ستمبر2019 کو روضہ مبارک ابی الفضل العباس علیہ السلام کے ہال برائے تقریبات میں مجلس عزاء برپا کی جس میں خدام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس مجلس عزاء سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کے شیخ محسن الاسدی نے خطاب کرتے ہوئے امام السجاد علیہ السلام کی سیرت، حیات مبارکہ، فضائل و مناقب، علمی خدمات ، مصائب اور اسی طرح اپنے والد سیدالشھداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد ان کے عظیم مقام اور کردار کے بارے میں بات کی۔

مجلس عزاء کا اختتام مصائب سید سجاد علیہ السلام اور اہلیبیت علیہم السلام کو یاد کرتے ہوئے سوز خوانی اور نوحہ خوانی پر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: