حضرت امام زين العابدين(عليه السلام) کی المناک شھادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سید خدام کی جانب سے مجلس عزاء کا انعقاد

سید الساجدین حضرت امام زين العابدين(عليه السلام) کی المناک شھادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سید خدام کی جانب سے 26 محرم الحرام 1441ھ بمطابق 26 ستمبر2019 کو روضہ مبارک ابی الفضل العباس علیہ السلام کے صحن مطہر میں مجلس عزاء برپا کی گئی۔

اس مجلس عزاء سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کے شیخ علی موہان نے خطاب کرتے ہوئے امام السجاد علیہ السلام کی سیرت، حیات مبارکہ، فضائل و مناقب، علمی خدمات ، مصائب اور سانحہ کربلا کے بعد پیغام حسینی اور فکر حسینی کو آگے بڑھانے اور بنی امیہ کے مکروفریب کو آشکار کرنے میں آپ علیہ السلام کے عظیم کردار پر گفتگو کی۔

مجلس عزاء کا اختتام مصائب سید سجاد علیہ السلام اور اہلیبیت علیہم السلام کو یاد کرتے ہوئے سوز خوانی اور نوحہ خوانی پر ہوا۔

یہ بات یاد رہے کہ روضہ مبارک کے سید خدام اہل بیت اطہار کے ایام شہادت کے احیاء اور ان میں عزاداری کے قیام کے لئےسارا سال تمام معصومین علیہم السلام اور اہل بیت اطہار کے ایام شہادت کے موقع پر مجالس عزاء برپاء کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: