ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی بغداد اور کرخ یونٹس کی جانب سے امرلی، مقام امام حسن اور گردونواح کے دیہاتوں میں شہداء اور مستحق خاندانوں کے لیے امدادی کاروائیاں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن سکیورٹی اہلکاروں اور پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کو اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے علاوہ شہدائے وطن اور مستحق خاندانوں کے لیے مرتب کردہ شیڈول کے تحت امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور فتوی دفاع وطن سے لے کر اب تک ڈویژن ہفتہ وار بنیادوں پر اپنی امدادی و رفاہی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔

اسی ضمن میں ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی بغداد اور کرخ یونٹس کی جانب سے امرلی، مقام امام حسن اور گردونواح کے دیہاتوں میں شہداء اور مستحق خاندانوں کے لیے ایک امدادی قافلہ روانہ کیا گیا۔ اس امدادی قافلے کے زریعے شہداء اور مستحق خاندانوں میں بیک وقت نقد رقوم، کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل باسکٹس، گوشت، بچوں کے لئےکپڑے، جوتے،اسکول بیگز، اسٹیشنری اوردیگراشیاء تقسیم کی گئیں۔

اس امدادی قافلے کے سپروائزرحاج حیدر سوڈانی نے الکفیل نیٹورک سے بات کرتے ہوئے کہا: ہم نے خدا اور اعلی دینی قیادت سے عہد کیا ہے کہ ہم اس فکر کو جاری رکھیں گے اور محرم الحرام کے ان مقدس ایام کے دوران اس فکر پرعمل کرنا ہمارے لئے باعث فخر اور اعزاز ہے۔ ہماری ڈویژن اور تمام یونٹس کی دلی خواہش ہے کہ ہم شمالی اور جنوبی عراق میں سکیورٹی فورسز اور پاپولر موبلائزیشن کو بہترین خدمات فراہم کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ مہم کے دوران مستحقین اور شہداء کے 750 خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی ہے اور ان امدادی کاروائیوں میں مندرجہ ذیل اداروں اور خدماتی مواکب نے حصہ لیا۔

1- فريق كافل اليتيم.
2- موكب الإمام الحسن المجتبى(عليه السلام).
3- موكب أنصار الإمام الحسين(عليه السلام).
4- حملة (لبّيك يا حسين).
5- موكب الإمام موسى الكاظم(عليه السلام).
6- موكب نداء المرجعيّة.
7- موكب شباب أبي الفضل(عليه السلام).
8- قافلة لبّيك يا عراق (عشيرة السودان).
9- حسينيّة سيّد حامد السيّد طاهر الموسويّ.
10- قافلة علي الأكبر(عليه السلام).
11- قافلة علي الأكبر(عليه السلام)/ فرع المختار.
12- قافلة علي الأكبر(عليه السلام)/ فرع غيرة العبّاس.
13- موكب لبوة الحشد.
14- حملة رجال صدقوا".

امرلی کے عوام نے ان امدادی کارروائیوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس کے ذیلی ادارے مستحقین اور شہداء کے خاندان جو کہ انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہیں میں خوشیاں اور مسرتیں بانٹنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: