روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے انہدام کے المناک سانحہ کی یاد میں الکفیل سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے چوتھی سالانہ تصویری نمائش کا انعقاد

23محرم الحرام 1428ھ وہ المناک دن ہے جس میں دشمنان اہل بیت علیھم السلام نے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے گنبد کو بم دھماکوں کے ذریعے شہید کر دیا اسی سانحہ کی یاد میں ہر سال الکفیل سکاؤٹس مابین الحرمین میں ایک تصویری نمائش کا انعقاد کرتے ہیں تا کہ دنیا تک دہشت گردوں کی ظالمانہ کاروائیوں اور اہل بیت علیھم السلام کی مظلومیت کو پہنچایا جا سکے۔

ہر سال کی طرح امسال بھی بروز جمعرات 27 محرم الحرام 1441ھ بطابق 27 ستمبر 2019ء کو مابین الحرمین میں الکفیل سکاؤٹس کی چوتھی سالانہ تصویری نمائش کا افتتاح فکر و ثقافت سیکشن کے سینئر آفیشلز نےکیا۔

منتظمین کے مطابق فکر حسینی کو پیش کرنے والی تصاویر اور آرٹ ورک کے علاوہ نمائش میں متعدد دانشورانہ اور فنکارانہ اور شعور بیدار کرنے والے اسٹیشنوں کو شامل کیا گیا تھا ، جیسے فرسٹ ایڈ جو زائرین اور وزیٹرز کو دوسروں کو بچانے اور ان کی مدد کرنے کے طریقوں کے بارے میں شعور اور آگاہی فراہم کرتے ہیں۔

اس نمائش کا زیادہ تر حصہ الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن میں شامل بچوں کی جانب سے بنائی گئی پینٹنگز ز اور فن پاروں پر مشتمل ہے۔ پیغام حسینی کو پیش کرنے والی یہ تصاویر، پینٹنگز، فن پارے اور خطاطی کے نمونے نہایت متاثر کن اور خوبصورت ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کے فوٹوگرافرز کی لی گئی تصاویر پر مشتمل سٹال بھی اس نمائش کا حصہ ہے۔

واضح رہےسامراء میں روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری (ع) پہ ہونے والے دہشت گردانہ حملوں اور روضہ مبارک کو شہید کیے جانے کے المناک سانحہ کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے اپنے ہر ممکن وسائل استعمال کیے ہیں اور اسی سلسلہ میں روضہ مبارک کی سر پرستی میں کام کرنے والے الکفیل سکاؤٹس کی جانب سے اس المناک سانحہ کی یاد میں مابین الحرمین لگائی گئی چوتھی سالانہ تصویری نمائش کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بہت بڑی تعداد آ رہی ہے۔ یہ نمائش تین دن تک جاری رہے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: