روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نجف کربلا روڈ پر واقعہ مہمان خانے میں زائرین اربعین کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیےدومنزلہ ہال کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجنیئرنگ اینڈ مینٹینینس ڈپارٹمنٹ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نجف کربلا روڈ پر واقعہ مہمان خانے میں دومنزلہ ہال کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا ہے۔ یہ ہال زیارت اربعین کے دوران کربلا پیدل آنے والے زائرین کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنائے گئےہیں۔

انجنیئرنگ اینڈ مینٹینینس ڈپارٹمنٹ کے انجنیئرسامر عباس نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ زیارت اربعین عراق بلکہ دنیا میں سب سے بڑا مذہبی و انسانی اجتماع ہے اور دنیا بھر سے دسیوں لاکھوں مسلمان مراسیم زیارت اربعین کی ادائیگی کے لئے کربلا مقدسہ کا پیدل رخ کرتے ہیں۔ اس لئے روضہ مبارک کے مہمان خانہ میں نئے ہالز کی تعمیر زائرین سید شہداء کو خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے زائرین کے قیام کے لیے 600 مربع میٹر پر محیط دو منزلہ رہائشی ہال تعمیر کیے ہیں، فرسٹ فلور کی اونچائی 4 میٹر جبکہ سیکنڈ فلور کی اونچائی 3.5 میٹر ہے۔ دونوں ہالز میں بجلی کے کام کے علاوہ کولنگ اور کمیونیکیشن کے جدید نظام بھی موجود ہیں۔ ان ہالز کے ساتھ نئے سینیٹری یونٹس بھی بنائے گئے ہیں اورہالز کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ملبہ ہٹا دیا گیا ہے اور فرش پر ٹائیلز لگانے کا کام بھی مکمل کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ہالز کی تعمیر کے لئےسٹیل اسٹرکچر استعمال کیا گیا ہے۔ اان ہالز کی تعمیر تقریبا ایک ماہ قبل شروع کی گئی اور 12 سے 15 گھنٹے شبانہ روز محنت کے بعد نئے ہالز کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: