روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے زائرین اربعین کی خدمت اور سہولت کے پیش نظر العلقمی سروسز کمپلیکس میں نئے سینٹری ہال کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا انجینئرنگ اینڈ منٹیننس ڈیپارٹمنٹ زائرین اربعین کو بہترین خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے لیے بیک وقت کئی نئے تعمیراتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ مرمت اور بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہے۔

زیارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں انجینئرنگ اینڈ منٹیننس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العلقمی سروسز کمپلیکس جو کہ کربلا حلہ روڈ پر واقع ہے میں نئے سینٹری ہال کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

انجینئرنگ اینڈ منٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے انجینئر عمار الصالح نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے زائرین اربعین کی خدمت اور سہولت کے پیش نظر العلقمی سروسز کمپلیکس میں نئے سینٹری ہال کی تعمیر کی گئی ہے۔ یہ سینیٹری ہال خو اتین اور مرد حضرات کے لئے 90 سینٹری یونٹس اور جدید وضو خانوں پر مشتمل ہے۔

اس سینٹری ہال میں ہوا کی آمدورفت کے لیے جدید ترین نظام موجود ہے۔ اس کے علاوہ روشنی، بجلی، پانی، سیوریج اور مکینیکل نظام جن میں ڈریگنگ اور ان لوڈنگ سسٹمز شامل ہیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ سنٹرل ہیٹنگ اورایئر کنڈیشننگ نظام کی سہولیات بھی موجود ہیں۔ اس سینٹری ہال کی تعمیر میں اسٹیل سٹرکچر کا استعمال کیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس سینٹری ہال کی تعمیر پانچ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے اور اس تعمیر کا بنیادی مقصد زیارت اربعین کی ادائیگی کے لیے کربلا حلہ روڈ پر پیدل آنے والے لاکھوں زائرین کو خدمت اور سہولت فراہم کرنا ہے اور دوسرے سینیٹری ایریاز میں رش کو کم کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: