روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا ریسٹورینٹ زائرین اربعین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے اپنی خدمات کے دائرہ کار کو کو مسلسل وسعت دے رہا ہے

زیارت اربعین کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین کی بہت بڑی تعداد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شعبہ ریسٹورینٹ تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہوئے اپنی خدمات کے دائرہ کار کو کو مسلسل وسعت دے رہا ہے تاکہ زائرین اربعین کو کو بہترین خدمات فراہم کرتے ہوئے ان کے کھانے پینے کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اندرونی مرکزی ریسٹورنٹ کے علاوہ وہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تمام بیرونی خدماتی سائٹس جن میں العباس کمپلیکس، العلقميّ کمپلیکس،الكلينيّ کمپلیکس اور دیگر سائٹس اور خدماتی مواکب شامل ہیں اس وقت زائرین سیدالشہداء کو طعام، رہائش اور دیگر سہولیات کے حوالے سے خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام تر انسانی و مادی ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ریسٹورنٹ نے زائرین اربعین کی کثیر تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے عراق کے تمام گورنیٹس کے لائیوسٹاک فارمز اور دیگر لوگوں سے جانوروں کو خریدنے کا اعلان کیا ہے تاکہ زائرین کے لئے طعام اور گوشت کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

اس مقصد کے لئے رابطے اور مزید معلومات اور کے لئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

(070101371180) ، (070028494921)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: