العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر شہدا کے لواحقین اور ضرورتمند خاندانوں کی مدد کے لئےبغداد سے لے کر صوبہ المثنی تک امدادی مہم کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ (پاپولرموبلائزیشن کے 26ویں بریگیڈ ) کی جانب سے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر شہدا کے لواحقین اور ضرورتمند خاندانوں کی مدد اور ان کے معاشی بوجھ کو کم کرنے کے لیے بغداد سے لے کر صوبہ المثنی تک امدادی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس مہم کے انچارج الحاج فاضل ہمدانی نے کہا : یہ مہم قرآنی آیات اور اھل بیت علیھم السلام کی تعلیمات سے متاثر ہوکر شروع کی گئی ہے جو ہمیشہ ہمیں دوسروں کی مدد کی تاکید کرتی ہیں۔

اس چار ٹن وزن پر مشتمل امداد میں ہر وہ چیز شامل ہے جو نئے تعلیمی سال کے آغاز میں مددگار ہوگی جیسےکپڑے، جوتے، اسٹیشنری ، بجلی کا کچھ سامان اور دیگر اشیاء۔ اس مہم کے تحت یہ تمام اشیاء شہدا کے بچوں اور یتیم اور ضرورت مند بچوں میں بطورتحائف تقسیم کی جا رہی ہیں۔

صوبہ مثنی میں اسکواڈ کے نمائندہ مسٹر سعد العبدلي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : اس مہم کے تحت پاپولرموبلائزیشن اور صوبہ مثنی کے چیمبر آف کامرس کے تعاون سے شہداء کے بچوں اور یتیم اور مستحق بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام اقدامات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اعلی دینی قیادت کی خصوصی ہدایات پر کئے جارہے ہیں۔

شہداء کے خاندانوں اور مستحق خاندانوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو ہر موقع اور ہر مناسبت پر اپنے ساتھ پاتے ہیں جو ہمیشہ ان کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کے معاشی بوجھ کو بانٹنے کے لیے تیار رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: