عراق میں تعینات پاکستان کے سفیر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی زیارت سے شرفیاب اور الکفیل میوزیم اور دارالمخطوطات کا دورہ بھی کیا

عراق میں تعینات پاکستان کے سفیر جناب ساجد بلال نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل میوزیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں یہاں مختلف ادوار کی نادر و نایاب اشیاء دیکھ کر بہت متاثر اور حیران ہوں۔ ان اشیاء کو جس انداز میں ڈسپلے کیا گیا ہے نہایت متاثر کن ہے اور میوزیم کا آرگنائزنگ سسٹم بھی نہایت جاندار ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کے سفیرجناب ساجد بلال نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دورے کے دوران کیا جس میں الکفیل میوزیم اور دار المخطوطات کا بھی خصوصی وزٹ شامل تھا ۔ اس دورے کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینئر آفیشلز اور الکفیل میوزیم کی انتظامیہ بھی پاکستانی سفیر کے ہمراہ تھی۔

دورے کے اختتام پر مسٹر سا جد بلال نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میرے لیے یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ محرم الحرام کے اس متبرک مہینے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کر سکا اور اہل بیت علیہم السلام کے حضور اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کر سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک کے آفیشلز کی جانب سے پرتپاک اور والہانہ استقبال پربہت مسرور اور شکرگزارہوں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے معاشرے کو بہترین خدمات کی مسلسل فراہمی کے لئے دعا گو ہوں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: