زائرین اربعین کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی سینکڑوں گاڑیاں مفت ٹرانسپورٹ فراہم کر رہی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ٹرانسپورٹ اور گاڑیوں کے شعبہ نے اعلان کیا ہے کہ زیارت اربعین کے موقع پر زائرین کے لیے ٹرانسپورٹ پلان کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ہم زائرین کو ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے کے لیے بالکل تیار اور مستعد ہیں اس منصوبے میں گنجائش اور سائز کے لحاظ مختلف گاڑیاں شامل ہیں جو کہ کربلا آنے اور زیارت کے بعد کربلا سے جانے کے لیے زائرین کو ٹرانسپورٹ فراہم کریں گی۔

شعبہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ زیارت اربعین کے دوران زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا ایک اہم اور بنیادی ضرورت ہے۔ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اس بار ہم نے بہت بڑی تعداد میں گاڑیوں کا انتظام کیا ہے انہوں نے مزید کہا اس ٹرانسپورٹ پلان کے تحت ہماری گاڑیاں مقرر کردہ راستوں پر زائرین کو یہ سہولت فراہم کریں گی۔

کسی بھی ایمر جنسی یا ھنگامی صورت کے لیے ہمارے پاس ایمولینس اور فائربریگیڈ بھی موجود ہیں اس کے علاوہ کام کے دوران کسی بھی حادثے یا بریک ڈاؤن کی صورت میں گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے بھی خصوصی گاڑیاں موجود ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: