مضیف حضرت عباس(ع) سب سے پہلے زائرین کی خدمت شروع کرتا ہے اور سب سے آخر تک خدمات فراہم کرتا رہتا ہے

اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے یکم صفر سے ہی دنیا کے مختلف علاقوں سے لاکھوں زائرین کربلا آنا شروع ہو جاتے ہیں اور اہل مواکب زائرین کی خدمت کے لیے انتظامات شروع کر دیتے ہیں البتہ اکثر اہل مواکب باقاعدہ وسیع پیمانے پر خدمات کا آغاز سات آٹھ صفر کو کرتے ہیں، لیکن مضیف حضرت عباس(ع) نے ہمیشہ کی طرح یکم صفر سے ہی زائرین اربعین کو وسیع پیمانے پر اپنی خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، اس مقصد کے لیے ناصرف کربلا سے باہر موجود مضیف کھول دیے گئے ہیں بلکہ روضہ مبارک کے اندر مضیف میں اور روضہ مبارک کے زیر استعمال بیرونی حصوں "باب الإمام الهادي(عليه السلام)، باب بغداد، شارع الحوراء(عليها السلام)" وغیرہ میں متعدد جگہ بڑے پیمانے پر کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: