ٹرانسپورٹ کا سیکشن:ساری رات چہلم کے موقع پر آنے والے کروڑوں زائرین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے

زائرین کو مفت لانے اور لے جانے کے لیےمختص کردہ گاڑ
الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے کیمرہ مینوں نے رات بارہ بجے کے بعد بروز منگل 18صفر1434ہجری کو شہر کے مرکزی ایریا اور بیرونی چیک پوسٹ کے قریب بنائے گئے گاڑیوں کے عارضی اڈوں کا دورہ کیا کہ جہاں رات کے اس وقت بھی روضہ مبارک کی ذاتی گاڑیاں اور کرایہ پر لی ہوئی گاڑیاں زائرین کو مفت لا اور لے جارہی تھیں۔
اس سلسلہ میں روضہ مبارک کے ٹرانسپورٹ کے سیکشن نے چہلم 1434ہجری کے لیے ایسے خاص اور عمدہ اقدامات کر رکھے ہیں کہ جن کی مثیل ملنا مشکل ہے اور ہر عالی اور دانی ان انتظامات سے مساوی طور پر استفادہ کر رہا ہے اور یہ سب انتظامات اخلاقی فریضہ اور مسئولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان افراد نے کیے ہیں کہ جو اپنے آپ کو زائرین کی خدمت اور ان کی ہر مشکل کو دور کرنے کے لیے وقف سمجھتے ہیں اور انہی لوگوں نے رات کو دن بنا رکھا ہے اور رات کے اس وقت اور سردی کی شدت کے باوجود یہ افراد زائرین کی خدمت میں سر گرم عمل ہیں۔ جب بھی ہم نے ان افراد میں سے کسی سے سوال کیا کہ آپ رات کے اس وقت کیوں کھڑے ہیں تو ہر ایک نے یہ کہا کہ زائرین کی باسلامت گھر واپسی کی فکر نے ہمیں راتوں کو جگا رکھا ہے کربلا کی طرف آنے والا ہر فدائی جب زیارت کی رسومات کو مکمل کرتا ہے تو اس کا ذہن اس طرف متوجہ ہو جاتا ہے کہ وہ کس طرح اپنے آپ کو گھر پہنچائے لہٰذا ہم نے عہد کر رکھا ہے کہ ہم ہر وقت اور ہر جگہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے زائرین کی خدمت اور مدد کرتے ہیں۔
اس بات کا بھی ذکر کرتا چلوں کہ 7صفر1434ہجری سے ہی روضہ کی ذاتی گاڑیوں اور کرایہ پر لی ہوئی گاڑیوں نے زائرین کے لیے مفت ٹرانسپورٹ اور ان کی نقل و حرکت کا کام شروع کر دیا تھا
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: