زیارت اربعین کے دوران آپ اپنے بچھڑ جانے والے ساتھی کو کس طرح تلاش کر سکتے ہیں؟

اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پہ کروڑوں زائرین کربلا آتے ہیں اور ان میں ایک بڑی تعداد پیدل سفر طے کر کے کربلا آنے والے زائرین کی بھی ہوتی ہے اس جمع غفیر میں بہت سے افراد اپنے ساتھیوں سے بچھڑ جاتے ہیں یا راستہ بھول جاتے ہیں ان افراد کی مدد اور رہنمائی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ٹیلی کمینیکیشن سیکشن نے کربلا کے راستوں، کربلا کی حدود، تمام داخلی راستوں اور کربلا کے اندر بہت سے مقامات پہ گمشدہ افراد کی مدد کے لیے بڑی تعداد میں مراکز قائم کیے ہیں اور ہر مرکز میں جدید ترین رابطہ نظام نصب کیا گیا ہے تاکہ جلد سے جلد گمشدہ یا راستہ بھولنے والے افراد کی مدد کی جا سکے۔

اگر زیارت اربعین کے دوران آپ کا کوئی ساتھی آپ سے بچھڑ جائے تو فوری طور پر اپنے قریب ترین موجود گمشدہ اور راستہ بھولنے والے افراد کے مرکز پہنچیں اور انھیں اس کی اطلاع دیں اور اسی طرح ہر مرکز کے باہر لگی سکرین پر دکھائی دی جانے والی تصاویر اور دیگر تفاصیل میں اپنے ساتھی کو تلاش کریں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع) اور دیگر تمام مراکز ایک دوسرے کے ساتھ ایک خاص الیکٹرونک نظام کے تحت ملے ہوئے ہیں اور ان کے ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہونے کی وجہ سے جلد سے جلد مدد مل پاتی ہے۔

اس حوالے سے ان عراقی نمبرز پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے:



  • 1- 07602405888
  • 2- 07602405889
  • 3- 07602405890
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: