چہلم کا دن قریب آتے ہی حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبار ک کے میڈیکل سٹاف کے کاموں میں بھی اضافہ ہو گیا۔

میڈیکل کا عملہ طبی امداد میں مصروف عمل
زیارت کا مناسب ماحول فراہم کرنے اور زائرین کی سلامتی کی خاطر حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے میڈیکل سٹاف کی ذمہ داریوں اور کاموں میں چہلم کے قریب آتے ہی بھر پور اضافہ ہو گیا ہے۔
اس مقصد کے لیے میڈیکل کے سیکشن نے صحن شریف میں داخل ہونے والے تمام راستوں کے دروازوں کے ساتھ فوری طبی امداد کے لیے ڈسپنسری بنائی ہے اور ایک ڈسپنسری ضریح والے کمرے کے ساتھ بھی بنائی ہے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے اور ضرورت کے وقت جلد از جلد زائرین کو فوری طبی امداد مہیا کی جا سکے۔ یہ تمام باتیں حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے اس سلسلہ میں بنائے گئے سیکشن کے انچارج سید فواد قزوینی نے الکفیل کے نمائندے کو بتائیں۔
میڈیکل سیکشن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عمار عبد الزہرۃ نے ان ڈسپنسریوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا: ہمارے یونٹ کے پاس 170افراد چہلم کے موقع پر رضاکارانہ طور پر کام کر رہے ہیں کہ جن کو چار چار کے گروپ کی صورت میں مختلف جگہ پر تعینات کیا گیا ہے یہ گروپ روضہ مبارک کے اندر اور باہر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور جب بھی کسی زائر کو طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے یہ گروپ ان کو قریبی ڈسپنسری میں لے آتے ہیں
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: