روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی سروسز سائٹس میں خواتین زائرات کے لیے بہترین خدمات......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نجف و کربلا روڈ پہ واقع مہمان خانہ (مضیف ابو الفضل العباس) نے خواتین زائرات کو ہر طرح کی سروسز فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں اور روضہ مبارک کی خادمات اور رضاکار خواتین پر مشتمل عملے کو زائرات کی خدمت کے لیے تعینات کیا ہے۔

مركز الصدّيقة الطاهرة کی انچارج سيدة زينب العرداوي نے الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ مضیف میں خواتین کی خدمت کے لیے پہلے سے ہی بڑے پیمانے پر انتظامات کر لیے گئے تھے خواتین کے لیے الگ سے مضیف کی عمارت میں موجود ہالز کے علاوہ تین بڑے خیمہ نما ہالز کو مختص کیا گیا ہے کہ جہاں زائرات کے آرام کرنے، کھانے پینے اور طبی سہولیات سمیت ہر طرح کی سروسز موجود ہے۔

مضیف کے باہر خواتین کے لیے الگ جگہ مختص کی گئی ہے کہ جہاں کرسیاں رکھی گئی ہیں اور قالین وغیرہ بچھائے گئے ہیں تاکہ خواتین یہاں آرام کر سکیں، خواتین کا عملہ سارا دن زائرات کو چائے، پانی اور دیگر مشروبات پیش کرنے میں سر گرم عمل رہتا ہے اور خواتین کے لیے مختص کردہ ہالز میں انہیں تین ٹائم کھانا بھی پیش کرتا ہے۔ خواتین کے ہی حصہ میں ایک میڈیکل ڈسپنسری بھی موجود ہے جہاں چوبیس گھنٹے خواتین کا طبی عملہ زائرات کی خدمت کے لیے حاضر ہے اور اسی طرح سے دینی رہنمائی کے لیے بھی خواتین سکالرز موجود رہتی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی تمام سروسز سائٹس اور مہمان خانوں میں خواتین زائرات کے لیے بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں اور زائرات کے لیے مختص کیے گئے حصوں میں خواتین کا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: