سادة الخدم (پرانے خدام) کے شعبہ کے افراد روضہ مبارک کے تمام شعبوں کی مدد اور ہاتھ بٹانے میں کوشاں ہیں

اپنے فرائض میں مشغول
حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم 1434ہجری کے موقع پر اور دوسرے ایام میں سادة الخدم(پرانے خدام) کے شعبہ کے افراد کے حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں مختلف کام کرتے ہوئے نظر آتے ہیں حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں سادة الخدم کے سربراہ سید مصطفی ضیاء الدین نے الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چہلم 1434ہجری کے موقع پر اس شعبہ کے افراد روضہ مبارک کے امن و امان سلامتی اور قدسیت کی حفاظت کے لیے سر گرمِ عمل ہیں۔
اس شعبہ کے افراد پورا سال روزانہ بہت سے فرائض کو سر انجام دیتے ہیں البتہ جن مناسبات پر لاکھوں کی تعداد میں زائرین کربلا آتے ہیں ان میں اس شعبہ کے افراد کی بڑی تعداد خدمت میں سر گرمِ عمل نظر آتی ہیں خاص طور پر چہلم کے موقع پر صحن شریف کی دستی اور الیکٹرک صفائی، قالین کو بچھانے، اٹھانے اور بدلنے کا کام زیادہ تر سادة الخدم (پرانے خدام) کے شعبہ کے افراد ہی کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس شعبہ کے افراد روضہ مبارک کے مختلف حصوں میں ہر وقت موجود رہتے ہیں اور زائرین کی مطلوبہ مقامات کی طرف رہنمائی کرتے ہیں، اسی طرح زائرین کے آنے اور جانے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے عارضی راستے بناتے ہیں۔
سید ضیا ء الدین نے بتایا اس شعبہ کے افراد روضہ مبارک کے اندر ماتمی انجمنوں اور دستوں کو منظم کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں اور آنے والے وفود کے استقبال کے لیے کھڑے ہوتے ہیں اور بزرگ افراد کے لیے زیارت پڑھتے ہیں اور روضہ مبارک میں آنے والے زائرین کی میتوں پر نمازِ جنازہ پڑھتے ہیں۔ چہلم کے موقع پر سادة الخدم کے شعبہ کے بعض افراد کو مدینة الزائرین میں بھی بھیجا گیا کہ جہاں وہ زائرین کی خدمت، استقبال اور دوسرے کاموں میں مشغول ہیں۔ روضہ مبارک کے اندر کام کے لیے 24گھنٹے روضہ مبارک میں موجود رہتے ہیں اور دن میں چار شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: