مزار حمزۂ شرقی: زائرین اربعین کا ایک پڑاؤ

اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر عراق کے جنوبی علاقوں سے امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لیے پیدل آنے والے والے زائرین کا ایک پڑاؤ سید احمد الغریفی (قدس سرہ) کا مزار بھی ہے کہ جو حمزہ شرقی کے نام سے مشہور ہیں۔ یہ مزار دیوانیہ شہر کے جنوب میں تیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

سالہا سال سے جنوبی علاقوں سے آنے والے والے زائرین اربعین جناب احمد الغریفی (حمزہ شرقی) کے مزار پر حاضری دیتے ہیں اور انھیں ان کے جد امجد امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا پرسہ پیش کرتے ہیں اور اسی طرح سے یہ مزار جو کہ زائرین اربعین کے راستے میں واقع ہے لہذا وہ یہاں پر رات بھی ٹھہرتے ہیں لہذا جنوبی علاقوں سے آنے والے زائرین کا مشہور پڑاؤ ہونے ہونے کے سبب حمزہ شرقی کے مزار کی انتظامیہ اور وہاں کے رہنے والے لوگ بڑے پیمانے پر زائرین اربعین کی خدمت کے انتظامات کرتے ہیں اور ویسے بھی یہاں کے رہنے والے حسینی کرم و سخاوت میں شہرت رکھتے ہیں یہاں پر آنے والے ہر زائر کو خصوصی طور پر خدمات مہیا کی جاتی ہیں یہاں رہنے والا ہر چھوٹا بڑا شخص زائرین کی خدمت میں پیش پیش نظر آتا ہے.....

الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے فوٹوگرافرز نے حمزہ شرقی سے کچھ تصاویر ہمیں بھیجی ہے جنہیں آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: