گمشدہ افراد کے ساتھی و عزیز ان نمبروں پر رابطہ کر کے معلومات لے سکتے ہیں

گمشدہ اور راستہ بھولنے والے افراد کی مدد کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے قائم کیے جانے والے مراکز کی مرکزی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کربلا کے اندر اور کربلا آنے والے راستوں (نجف - کربلا روڈ، بابل - کربلا روڈ، بغداد - کربلا روڈ) پر مذکورہ بالا مراکز کی کنٹرول روم سے اپنے کسی گمشدہ ساتھی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

1- 07602405888
2- 07602405889
3- 07602405890

ان نمبروں پر 24گھنٹے معلومات فراہم کرنے کے لیے افراد موجود ہیں۔

واضح رہے ان مراکز کا انتظامات روضہ مبارک کے خدام کے علاوہ یونیورسٹیوں کے 350تربیت یافتہ سٹوڈنٹس کے پاس ہیں جو رضاکارانہ طور پر زائرین اربعین کی خدمت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: