زائرین اربعین کے لیے خواتین کی لائبریری کی طرف سے کتابیں اور مطالعہ کی میز

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں قائم خواتین کی لائبریری نے اس سال بھی ام البنین(ع) کمپلکس (موجودہ العمید یونیورسٹی) بہت سے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا ہے جن کا مقصد اربعین امام حسین(ع) کے ایام کو دینی، ثقافتی اور تربوی حوالے سے مزید ثمر آور بنانا ہے۔

لائبریری کی انچارج سيدة اسماء العبادي کا الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے پروگراموں نے اس بات کو ثابت کیا کہ اربعین امام حسین(ع) زائرات کی ثقافتی و فکری ضروریات پوری کرنے کی ایک بہترین مناسبت ہے لہذا ہم آٹھ صفر سے روزانہ کی بنیاد پر بہت سے پروگرام منعقد کر رہے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے سارا دن بلکہ رات گئے تک جاری رہنے والے ان پروگراموں میں

بچوں کے لیے ڈرائنگ

سوالات جوابات

تربوی و اعلامی لیکچرز

دعاء ندبة

مجالس عزاء

کتابوں کی نمائش اور مطالعہ کے لیے مخصوص جگہ

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ہر شعبہ کسی نہ کسی طریقہ سے زائرین اربعین کی خدمت میں مصروف عمل ہے جن میں خواتین کی لائبریری اور خواتین کے دیگر شعبے بھی شامل ہیں جن سب کا اولین مقصد زائرات کو اس مناسبت پر دینی، عقائدی اور ثقافتی ہدیے فراہم کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: