موکب ام البنین بھرپور اخلاص سے زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کربلا آنے والے تمام راستوں میں زائرین کی خدمت کے لئے بہت بڑے بڑے کیمپس لگائے ہیں اور ان میں سے ایک موکب ام البنین(ع) بھی ہے کہ جہاں زائرین کے لئے ہر طرح کی سہولیات مہیا کرنے کی ہر ممکن وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں۔

ہر روز تین ٹائم کم از کم دسیوں ہزار افراد کے کھانے کا انتظام کیا جا رہا ہے اور ہزاروں زائرین کے سونے کا انتظام کیا بھی کیا گیا ہے۔ موکب ام البنین(ع) کی طرف سے تین ٹائم کھانے کے علاوہ چوبیس گھنٹے زائرین میں پھل، جوس، دودھ، چائے، فاسٹ فوڈ اور دوسری ہلکی پھلکی غذائیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

کربلا نجف روڈ پر واقع ام البنین(ع) کمپلکس میں یہ موکب قائم ہے گزشتہ کئی سالوں سے ام البنین کمپلیکس کی عمارت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر استعمال ہے روضہ مبارک کا ادارہ اس کمپلیکس کو دیگر ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کے علاوہ زائرین اربعین کی خدمت کے لیے بھی ہر سال استعمال کرتا ہے تقریبا ایک سال پہلے یہ کمپلیکس العمید یونیورسٹی کے حوالے کر دیا گیا کہ جہاں اس کا مرکزی ادارہ قائم ہے۔ یہاں العمید یونیورسٹی کے حال ہی میں قیام کے باوجود ام البنین کمپلیکس کی طرف سے زائرین کی خدمت میں کوئی فرق نہیں پڑا بلکہ یونیورسٹی کے قیام کے بعد زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

العمید یونیورسٹی اور ام البنین کمپلیکس زائرین اربعین کو تین وقت کا کھانا اور رہائش فراہم کر رہے ہیں اور سارا دن چائے، جوسز، دودھ اور دیگر مشروبات کے علاوہ فاسٹ فوڈ بھی تقسیم کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: