مختلف زبانوں میں دینی امور کے سیکشن کی طرف سے زائرینِ اربعین کے لیے منفرد خدمات اور شرعی امور میں رہنمائی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن نے اربعین امام حسین کے احیاء کے لیے آنے والے زائرین کو دینی، فقہی اور عقائدی تحائف فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں، مذکورہ سیکشن کے ارکان روضہ مبارک کے صحن اور حرم کے مختلف حصوں میں تشریف فرما ہیں اور زائرین کی دینی رہنمائی میں دن و رات سر گرم عمل ہیں۔

دسیوں لاکھ زائرین کی موجودگی کو ثمر آور بنانے اور ان کے شرعی سوالات کے جوابات دینے کے لیے مذکورہ بالا سیکشن نے پورے حرم میں دسیوں جگہ پر مختلف زبانوں کے جاننے والے علماء کو بیٹھا رکھا ہے جو زائرین کے چوبیس گھنٹے فقہی، شرعی، عقائدی اور تاریخی سوالات کے جوابات دے رہے ہیں۔

مذکورہ سیکشن نے اپنے اس ثقافتی پروگرام کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانے کے لیے نجف اشرف اور کربلا کے حوزہ علمیہ کے علماء و طلباء سے بھی تعاون حاصل کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: