شیخ کلینی کمپلکس زائرینِ اربعین کو ہر طرح کی خدمات پیش کر رہا ہے

اداری طور پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تحت کام کرنے والے شیخ کلینی خدمتی کمپلکس (مجمّع الشيخ الكليني الخدميّ) نے ماہِ صفر کی ابتدا ہی سے زائرین کی خدمت کے لیے کام شروع کر دیا تھا اربعین کے دنوں میں بغداد کربلا روڈ پر واقع اس کمپلیکس میں روزانہ دسیوں ہزار زائرین کے لیے کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ سارا دن اور پوری رات مختلف مشروبات، پھل اور خفیف کھانے زائرین میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ اس کمپلکس میں روزانہ ہی ہزاروں زائرین رات گزارتے ہیں اور ان زائرین کی رہائش کے لیے ہر طرح کے وسائل مہیا کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں میڈیکل ڈسپنسری، گمشدہ افراد کا مرکز اور شرعی سوالات کے جوابات کے لیے ایک مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔

یہ بات یاد رہے کہ بابل کربلا روڈ پر واقع العلقمی خدمتی کمپلکس، نجف کربلا روڈ پر واقع ام البنین خدمتی کمپلکس اور بغداد کربلا روڈ پہ واقع شیخ کلینی خدمتی کمپلکس کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کربلا کی حکومت سے لمبے عرصے کے لیے کرائے پر لیا ہوا ہے تاکہ ان میں زائرین کی خدمت کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کیے جا سکیں اور ان جگہوں کو دین کی نشر واشاعت کے لیے استعمال کیا جا سکے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: