آیت اللہ سیستانی: خدا زائرینِ حسین کی زیارت کو وہی شرفِ قبولیت عطا فرمائے جو وہ اپنے صالح بندوں کے اعمال کو عطا فرماتا ہے

اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ زیارت کے لیے آنے والے زائرین کے نام آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جن مومنین کو اللہ تعالی نے اس زیارت ِشریفہ کی توفیق دی ہے انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے بندوں میں سے انبیاء و اوصیاء قرار دیئے تاکہ وہ لوگوں کے لیے نمونہ عمل بنیں اور بندوں پر اللہ کی حجت قرار پائیں اور ایسا اس لیے کہ لوگ ان کے افعال کی اقتداء کرتے ہوئے ان کی تعلیمات سے ہدایت حاصل کریں،

اور اسی اللہ نے ان کے ذکر کو باقی رکھنے اور ان کے مقام و منزلت کو بلند رکھنے کے لیے ان کی زیارت کی طرف لوگوں کو رغبت دلائی تاکہ لوگوں میں اللہ تعالیٰ اور اس کی تعلیمات و احکام کا تذکرہ باقی ر ہے۔ اور بیشک یہی انبیاء و اوصیاء علیہم السلام ہیں کہ جو پروردگار کی اطاعت کرنے، اس کی راہ میں جہاد کرنے اور اس کے دین ِقویم کی خاطر قربانی دینے میں مثل اعلیٰ ہیں۔

آیت اللہ العظمی نے اپنے پیغام کے آخر میں فرمایا: ہم اللہ تعالیٰ سے ملتمس ہیں کے نبی المصطفیٰ ﷺ اور ان کے اہل بیت کے مقام کو دنیا وآخرت میں مزید بلند فرمائے، ان قربانیوں کی بناء پر جو انہوں نے اس کی راہ میں دیں اور وہ جدوجہد جو اس کی خلق کی ھدایت کے لیے کی۔ اور ان پر وہ عظیم صلوات نازل فرما کہ جیسی ان سے پہلے مصطفیین، بالخصوص ابراھیم وآل ابراھیم (علیھم السلام) پر نازل کی۔ اور اس ذات تعالیٰ سے یہ بھی دعاء ہے کہ وہ زوارِ ابی عبداللہ الحسین (علیه السلام) کی زیارت میں برکت عطا فرمائے اور جو قبولیت وہ اپنے صالح بندوں کے اعمال پر دیتا ہے اس زیارت کو اس سے بھی افضل شرف قبولیت عطا فرمائے، تاکہ زائرین اس زیارت اور اس کے بعد کی زندگی میں اپنے سیر وسلوک کے ساتھ دوسروں کے لیے ایک مثال بن جائیں، اور ان کو اہل بیت(علیھم السلام) سے ان کی ولایت و محبت، اپنی زندگی میں انہی کی اقتداء کرنے، اور پیغام اھل بیت کی تبلیغ کرنے پر جزائے خیر عنایت فرمائے، امید ہے کہ انھیں روز قیامت اھل بیت (علیهم السلام) کے ساتھ بلایا جائے گا جیسا کہ ہر شخص کو اس کے امام کے ساتھ بلایا جانا ہے، اور ان کے شھداء کو شھداء امام حسین (علیه السلام) اور ان کے اصحاب کے ساتھ محشور فرمائے چونکہ انہوں نے اپنے نفسوں کو قربان کیا اور ولایت کی خاطر ظلم و ستم سہے، بیشک اللہ بہت سننے والا اور جواب دینے والا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: