ایام اربعین میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا سرداب امام حسین(ع) اور سرداب امام جواد(ع) زائرات کے لیے مختص ہے

ایام اربعین کے دوران زائرین کے جمع غفیر کے لیے زیادہ سے زیادہ جگہ کی فراہمی اور پرسکون ماحول میں عبادت و زیارت کے لیے زائرین کو زیادہ سے زیادہ اماکن کو یقینی بنانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں بنائے گئے زیر زمیر ہالز سرداب امام حسین(ع) اور سرداب امام جواد(ع) کو زائرات کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ زیارت کے لیے آنے والی خواتین کو الگ سے جگہ کی دستیابی کے ساتھ ساتھ صحن میں زائرات کے رش کو کم کیا جا سکے۔

یہ دونوں سرداب ابھی تک تعمیری مراحل سے گزر رہے ہیں اس لیے اربعین سے پہلے یہاں سے تعمیراتی مواد کو ہٹا کر ان کی مکمل صفائی کی گئی اور وہاں قالین وغیرہ بچھا دیے گئے اور اس جگہ کو گرمی اور گھٹن سے محفوظ رکھنے کے لیے بھی بہترین انتظامات کیے گئے۔

واضح رہے سرداب امام حسین(ع) روضہ مبارک کے صحن کے مغربی حصہ میں باب صاحب الزمان(ع) اور باب امام حسن(ع) کے درمیانی ایریا میں واقع ہے جس کی کا رقبہ (1000م2) ہے اس کی لمبائی تقريباً (66م) اور چوڑائی (14,2م) ہے۔ جبکہ سرداب امام جواد(ع) صحن کے مشرقی حصہ میں باب امام موسى كاظم(ع) اور باب عليّ هادي(ع) کے درمیان واقع ہے اور اس کا کل رقبہ (1,000م2) ہے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: