کربلا کی حدود میں اربعین امام حسین(ع) کے احیاء میں (10.200) عزائی و خدماتی مواکب نے شرکت کی

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ’’سیکشن برائے مواكب و هيئات حسينيّة‘‘ کے سربراہ الحاج رياض نعمة السلمان نے بتایا ہے کہ ہمارے پاس رجسٹرڈ حسینی انجمنوں اور مواکب میں سے اس سال (1441ھ) (10.200) عزائی و خدماتی مواکب نے کربلا میں اربعین کے احیاء میں شرکت کی ہے کہ جن میں 225غیر ملکی مواکب بھی شامل ہیں۔

الحاج رياض نعمة نے مزید بتایا کہ ہمارے محدود اعداد و شمار کے مطابق اربعین کے احیاء میں شریک غیر رجسٹرڈ مواکب کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔

مذکورہ بالا مواکب اور حسینی انجمنوں نے اس دن کے احیاء کے سلسلہ میں ناصرف ماتم و زنجیر زنی کے ذریعے عزاداری برپا کی بلکہ انھوں نے زائرین اور دیگر عزاداروں کے لیے بغیر کسی وقفے کے پانی، کھانے اور چائے وغیرہ کی فراہمی کا سلسلہ بھی اب تک جاری رکھا ہوا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: