تیسری آنکھ: اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات میں سینکڑوں کیمروں کا کردار

اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اولین ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ زائرین کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے روضہ مبارک ہر ممکن انسانی، مادی اور سائنسی وسائل کا استعمال کررہا ہے اسی مقصد کے حصول کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں سینکڑوں ڈیجیٹل کیمروں پر مشتمل نگرانی کا جدید ترین نظام اور اس سے منسلک سینکڑوں اہلکار تیسری آنکھ کی طرح 24گھنٹے مصروف عمل ہیں۔

سنٹرل کنٹرول روم سے مربوط یہ کیمرے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں نصب ہیں سنٹرل کنٹرول روم میں کمپیوٹرز اور سکرینز کے ذریعے ہر طرح کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جاتی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےکمیونیکیشن ڈویژن کے انچارج انجینئر فراس عباس حمزہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا ہےکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا یہ مانیٹرنگ سسٹم جدید ترین کیمروں اور آلات پر مشتمل ہے اور ہمارا ٹیکنیکل سٹاف پیشہ ورانہ طریقے سے اس نظام کو چلا رہا ہے اور اس نظام کو جدید بنیادوں پر استوار رکھنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ اس نظام کا بنیادی مقصد زائرین کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ نگرانی کا یہ نظام روضہ مبارک کے دوسرے شعبہ جات کے لئے بھی معاون اورمفید ہے۔ ان جدید کیمروں کے ذریعے ہر وقت نگرانی کا عمل جاری رہتا ہے۔

نگرانی کا یہ نظام روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور پولیس ڈائریکٹریٹ آف کربلا کی بھی مدد کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: