روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی 300 سے زیادہ گاڑیاں اربعین کے احیاء کیلئے کربلا آنے والے زائرین کو مفت ٹرانسپورٹ مہیا کر رہی ہیں

اربعین کے موقع پہ امام حسین(ع) کی عزاداری کے قیام اور زیارت کے لیے کربلا آنے والے زائرین کو ٹرانسپورٹ کی مفت سہولیات مہیا کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ٹرانسپورٹ کے شعبہ نے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔ مذکورہ شعبہ روضہ مبارک کی 315 گاڑیوں کے ذریعے زائرینِ اربعین کو کربلا میں دن رات مفت ٹرانسپورٹ مہیا کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ روضہ مبارک کی طرف سے دسیوں ایمبو لینس گاڑیاں، فائر برگیڈ کے ٹینکر، کوڑا اٹھانے والی گاڑیاں، صاف پانی پہنچانے والے ٹینکر اور اسی طرح کی دوسری خدماتی گاڑیاں بھی پورے شہر میں کام کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ حضرت عباس(ع) کے حرم کے علاوہ امام حسین(ع) کے حرم اور کربلا کی مقامی حکومت نے بھی زائرین کی خدمت اور انھیں مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے سینکڑوں گاڑیاں مختص کی ہیں اور اس سلسلہ میں مل کر ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کیا ہے جس کے تحت ایک مشترکہ کنٹرول روم سے سب گاڑیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور انھیں احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: