350سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی میڈیا ہاؤسز نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے مراسیمِ اربعین کو کوریج دی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس سال چہلم امام حسین علیہ السلام کی کربلا میں منعقد ہونے والی مراسیم اور زیارت اربعین کو عراق اور دیگر ممالک کے 350 زائد میڈیا ہاؤسز نے کوریج دی اور ان عظیم حسینی شعائر کو دنیا تک پہنچایا۔

دنیا کے مختلف میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے160 صحافیوں کو روضہ مبارک نے اپنے مہمان خانوں اور ہوٹلوں میں ٹھہرایا اور انھیں ہر طرح کی سروسز فراہم کیں۔

اس کے علاوہ مختلف ممالک (بلجیم - إيران – برطانيہ – فرانس - تركی – بحرين – بوسنیا و ہرزیگووینا – جرمنی) سے تعلق رکھنے والے 60غیر ملکی صحافیوں کو زیارتِ اربعین کے موقع پر عراق آنے کی دعوت دی تاکہ وہ ان عظیم لمحات کے اپنی آنکھوں دیکھے مناظر اور واقعات کو دنیا تک پہنچائیں۔ اس مقصد کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے مدعو صحافیوں کے لیے تمام تر مطلوبہ وسائل مہیا کیے یہ صحافی گزشتہ کئی دن سے کربلا کے اندر سے اور کربلا کی طرف آنے والے اربعین کے ملینز مارچ کی رپورٹنگ کر رہے ہیں اور پیدل آنے والے زائرین اور اہل مواکب کے درمیان سے مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے دنیا تک اپنے آنکھوں دیکھے احوال پہنچا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: