عباس عسکری یونٹ کے جوانوں پر مشتمل جلوس عزاء کی اربعین امام حسین(ع) کے احیاء میں شرکت

آج بروز ہفتہ(20 صفر1441هـ) بمطابق (19 اکتوبر 2019ء) کو عراق کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والی عباس عسکری یونٹ کی شاخوں نے بعد از ظہر کربلا میں جلوس عزاء برآمد کیا اور اربعین امام حسین(ع) کے احیاء اور عزاداری میں شرکت کی۔

اس جلوس عزاء کی ابتدا میں یونٹ کے کمانڈروں کے ساتھ یونٹ کے انچارج میثم زیدی موجود تھے یہ جلوس سب سے پہلے تجدید ولاء کے لیے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں داخل ہوا جہاں انھوں نے امام زمانہ(عج) کو سانحہ کربلا کا پرسہ پیش کیا، اسی طرح سے انھوں وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے والے اپنے بھائیوں کا بھی ذکر کیا اس کے بعد بعد یہ جلوس عزاہ ما بین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں پہنچا کہ جہاں یونٹ کے انچارج میثم زیدی نے عزاداروں سے خطاب کیا اور اربعین امام حسین کے موقع پر کربلا اور دوسرے شہروں میں امن وامان کی صورتحال کو کو برقرار رکھنے پر عباس عسکری یونٹ کے جوانوں، یونٹ کی احتیاتی فوج اور اور یونٹ سے سے منسلک رضاکاروں کا کا شکریہ ادا کیا کیا اور ان کی بے پناہ کاوشوں کو سراہا اس کے بعد روضہ مبارک میں مجلس عزاء اور ماتم داری کے بعد عباس عسکری یونٹ کا جلوس عزاء اختتام پذیر ہوا
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: