اربعین امام حسین(ع) کے دوران زائرین کو فراہم کی جانے خدمات کے پیچھے تعقات عامہ سیکشن کی محنت کارفرما ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جو سیکشن زیادہ تر پردے کے پیچھے رہ کر زیارت اربعین کے دوران یا عام دنوں میں زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ان میں ایک نمایاں نام تعلقات عامہ سیکشن کا بھی ہے جس کی سرگرمیوں کے بارے میں مذکورہ سیکشن کے سربراہ سید معین نصراللہ نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا:
ہمارا سیکشن روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور کسی بھی دوسرے فریق کے درمیان رابطہ یا ایک پل کا کام کرتا ہے چاہے یہ فریق عراق میں ہو یا بیرون ملک میں۔

اور اسی طرح سے روضہ مبارک کے مہمانوں کو سفر کی ابتدا سے انتہا تک مکمل پرٹوکول دینا بھی ہمارے سکشن کی ہی ذمہ داری ہے۔
جو افراد روضہ مبارک اور زائرین کے لیے خدمات فراہم کرنا چاہتے ہیں یا جو فراہم کر سکتے ہیں ان سے رابطہ اور متعلقہ کاموں میں ان کی مدد بھی ہمارے فرائض کا حصہ ہے۔
اربعین امام حسین(ع) کے دوران ملکی و غیر ملکی افراد اور تنظیموں کی طرف سے زائرین کو فراہم کی جانے والی طبی و غیر طبی خدمات کے پیچھے بہت سی جگہوں پر اسی سیکشن کی محنت اور رابطے کارفرما ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: