20صفر کے بعد بھی لاکھوں غیر ملکی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی خدمات مسلسل جاری ہیں

ویزہ ملنے میں تاخیر، بروقت ٹکٹس نہ ملنے، راستے کی مشکلات..... اور بہت سے دوسرے اسباب کے تحت غیر ملکی زائرین کی ایک بڑی تعداد 20صفر کو اربعین نہیں پہنچ سکی لہذا اربعین امام حسین(ع) میں شرکت کی نیت سے اب بھی لاکھوں غیر ملکی زائرین کربلا پہنچ رہے ہیں اور اپنے آقا کی بارگاہ میں حاضری دے رہے ہیں کہ جن کی اکثریت کا تعلق پاکستان، ہندوستان اور افغانستان سے ہے جبکہ لبنان اور سوریا کے زائرین بھی بڑی تعداد میں 20صفر کے بعد کربلا آ رہے ہیں۔

اسی طرح اربعین کے موقع پر بروقت آنے والے غیر ملکی زائرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی کربلا میں موجود ہے لہذا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اپنے غیر ملکی مہمانوں اور دیگر زائرین کی خدمت کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروے کار لائے ہوئے ہے اور کھانے پینے کی اشیاء کی تقسیم اور رہائش کے حوالے خدمات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: