رسول خدا(ص) کا یوم وفات منانے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا لائحہ عمل

28صفر وہ دن ہے جس میں رسول خدا(ص) پوری امت کو غمزدہ چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے اس المناک دن کی یاد منانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے عزائی پروگراموں کے انعقاد اور عزاداروں کو خدمات کی فراہمی کا جو لائحہ عمل تیار کیا ہے اس کے چیدہ چیدہ نکات درج ذیل ہیں:

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کی طرف سے متعدد جلوس عزاء جو روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دیں گے اور پرسہ پیش کریں گے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن کی طرف سے متعدد مجالس عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں خطباء رسول خدا(ص) کے فضائل و مصائب بیان کریں گے۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک کے تشریفات ہال میں مجلس عزاء منعقد ہو گی جس میں روضہ مبارک کے خدام شرکت کریں گے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ٹرانسپورٹ سیکشن اہل کربلا کو نجف اشرف لے جانے اور وہاں سے واپس لانے کے لئے دسیوں گاڑیاں فراہم کر رہا ہے

الکفیل پروڈکشن سنٹر نجف جانے والے زائرین اور خاص طور پر یہ سفر پیدل طے کرنے والے زائرین کو میڈیا کوریج دے رہا ہے اور نجف اشرف میں پرسہ پیش کرنے کے لئے آنے والے زائرین اور عزاداری کی تقریبات کو ذرائع ابلاغ کے ذریعے نشر کر رہا ہے۔

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کا مشترکہ جلوس عزاء برآمد ہوگا جو امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کو اس سانحہ کا پرسہ پیش کرے گا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے نشر ہونے والے ہفت روزہ الکفیل اور ہفت روزہ الخمیس کو اس مرتبہ رسول خدا(ص) کے عنوان سے معنون کیا گیا ہے اور ان میں رسول خدا(ص) کی سیرت طیبہ اور وفات کے بارے میں موضوعات شامل کیے گئے ہیں اور یہ دونوں ہفت روزہ شب جمعہ زائرین میں تقسیم کئے جائیں گے۔

الکفیل ریڈیو نے بھی اس موقع پر اپنے تمام پروگراموں کو اور اپنی تمام نشریات کو رسول خدا(ص) کے نام کیا ہے۔

واضح رہے خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ سلم نے 28صفر 11ہجری کو مدینہ منورہ میں وفات پائی۔ ان کی وفات کا غم منانے کے لئے مومنین ہر سال 28صفر کو نجف اشرف میں آ کر ان کے چچا زاد بھائی حضرت علی ابن ابی طالب(ع) کو پرسہ پیش کرتے ہیں اور عزاداری برپا کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: