28 صفر وہ المناک دن ہے کہ جس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اس دنیا کو خیرباد کہا اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ لاکھوں مومنین اس المناک سانحہ کی یاد منانے اور رسول خدا(ص) کے چچازاد بھائی حضرت علی ابن ابی طالب(ع) کو اس سانحہ کا پرسہ پیش کرنے کے لیے نجف اشرف آ رہے ہیں، اس المناک سانحہ کی یاد منانے اور حضرت علی(ع) کو ان کے چچازاد بھائی کی وفات کا پرسہ پیش کرنے کے لیے آنے والوں میں سے ایک بڑی تعداد اپنے اپنے علاقوں سے پیدل نجف اشرف کی طرف آ رہی ہے نجف اشرف کی طرف آنے والے تقریبا تمام راستوں پر پیدل آنے والے زائرین نظر آ رہے ہیں پیدل آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے اہل نجف اور دوسرے علاقوں کے مومنین نے بڑے پیمانے پر انتظامات کر رکھے ہیں ہر جگہ مواکب لگے ہوئے ہیں اور حسینیات (امام بارگاہوں) میں زائرین کی رہائش، کھانے پینے اور دیگر سروسز کا انتظام کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نجف کی مقامی حکومت نے بھی زائرین کو سروسز فراہم کرنے کے لئے کافی انتظامات کیے ہیں۔
واضح رہے خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ سلم نے 28صفر 11ہجری کو مدینہ منورہ میں وفات پائی۔ ان کی وفات کا غم منانے کے لئے مومنین ہر سال 28صفر کو نجف اشرف میں آ کر ان کے چچا زاد بھائی حضرت علی ابن ابی طالب(ع) کو پرسہ پیش کرتے ہیں اور عزاداری برپا کرتے ہیں۔