الجود کمپنی کی مصنوعات میں نیا اضافہ: کھجور کی پیداوار کو بڑھانے والی کھاد

عراق میں زراعت کا شعبہ بہت سی مشکلات کا شکار ہے اور سب سے زیادہ مسائل کا سامنا یہاں موجود کھجور کے باغات کو ہے جن کی پیداوار دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے جبکہ ایک زمانہ ایسا بھی تھا کہ جب دنیا میں سب سے زیادہ کجھور عراق میں پیدا ہوتی تھی اور پوری دنیا میں اس کی ترسیل کا ایک بہت بڑا نظام تھا.........

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی الجود کمپنی برائے صنعتی ٹیکنالوجی اور جدید زراعت کے ماہرین نے مندرجہ بالا بات کے پیش نظر عراق میں موجود کھجور کے باغات پر تحقیق کی اور کھجور کے درختوں کو لاحق مسائل اور ان کے حل جامع رپورٹ تیار کی۔

اس رپورٹ کی روشنی میں الجود کمپنی نے کھجور کے درختوں میں بیماریوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور ان کی نشونما و پیداوار کو بڑھانے والی ایک کھاد تیار کی ہے جس کے تجرباتی استعمال کے نتائج کافی حوصلہ افزاء رہے۔

اب الجود کمپنی نے اس کھاد کو (سماد الجود للنخيل الذهبيّة) کے نام سے مارکیٹ میں متعارف کروا دیا ہے تاکہ تمام کسان اس سے استفادہ کر سکیں۔

الجود کمپنی کی دیگر مصنوعات کے بارے میں تفصیل حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل نمبر یا پتہ پر براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے:

((07801930125

(‎(07801035422

مركز التسويق المباشر للشركة على طريق (كربلاء/ النجف) مقابل عامود (1145)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: