صحن کے شیشے سے بنے خیمہ نما روشن دانوں اور ان کے ویپرز کی مینٹینس

روشنی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن کی چھت میں بنائے گئے شیشے کے خیمہ نما حصے اور دوسرے روشن دانوں کی صفائی اور ان سے منسلک ویپرز کی مینٹینس کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے روضہ مبارک کے انجینیئرنگ مینٹینس سیکشن کے اہلکاروں نے مندرجہ ذیل امور سرانجام دیے:

شیشے کے خیمہ نما روشن دانوں پر نصب آٹو میٹک ویپرز کی مینٹینس اور ریپیرنگ

کام نہ کرنے والے ویپرز کی تبدیلی یا نئے پارٹس کی تنصیب

وہاں بجلی پہنچانے والے الیکٹرک سرکٹ کی جانچ اور ضروری مرمت

شیشے کے خیمہ نما حصے اور دوسرے روشن دانوں کی صفائی

چھت پر موجود گنبدوں کی صفائی

واضح رہے کہ روضہ مبارک کے صحن پر شیشے کے 37خیمہ نما روشن دان ہیں اور ان کی دھلائی و صفائی کے لیے ان کے ساتھ آٹو میٹک ویپرز نصب ہیں کہ جن میں سے ہر ایک 75ایپائر بجلی صرف کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: